ملتان(صفدربخاری سے) خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین ومہتم جامعہ خیر المعاد پیر طریقت قاری محمد ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن کا پڑھنا اور پڑھانا باعث برکت و ذریعہ نجات ہے اللہ تعالی قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کو سونے کے تاج پہنائے گے انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں دینی مدارس وہ ہیرے پیدا کرتا ہے جوہیرے یونیورسٹیاں و کالجز پیدا نہیں کرتے کیونکہ یہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم الحفاظ و القرا خیر المعاد ملتان کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان مقابلہ حسن قرات و جائزہ حفظ القرآن کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ قاری نعمان میاں،قاری محمد اسلم حامدی،قاری اقبال رحیمی،قاری محمد سعید سرمد صدرتنظیم الحفاظ،حاجی سجاد علی حامدی تھے اس موقع پر قاری محمد رمضان چشتی،زاہد بلال قریشی،حافظ ظفر حامدی،حافظ منظور الہی،محمد حسن بن سعید،قاری ہارون عزیز ہاشمی،علامہ عبدالحنان حیدری،قاری گل محمد مہروی،قاری بلال رحیمی،قاری محمد حسین رحیمی،حافظ خالد حامدی ودیگر نے شرکت کی مقابلہ میں شریک حفاظ و قرامیں حافظ عبدالقادر،حافظ محمد حسین،حافظ محمد معاذ،حافظ ابرار الحسن،حافظ محمد اسد خالد،حافظ محمد طیب ناصر،قاری محمد حنیف، قاری افتخار الحسن،قاری سراج احمد نے حصہ لیاآخر میں پوزیشن لینے والے طلبا کی دستار بندی کی گی اور ٹرافیاں کے ساتھ نقد انعام بھی دیے گئے۔