آزادی ایک وعدہ ایک ذمہ داری
آزادی ایک وعدہ ایک ذمہ داری
تحریر:ایس پیرزادہ
14
اگست کا سورج جب طلوع ہوتا ہے تو فضا میں سبز ہلالی پرچموں کی خوشبو گھل جاتی ہے گلی کوچے بازار اور دفاتر قومی ترانے کی آواز سے گونج اُٹھتے ہیں یہ دن محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک زندہ احساس ہےایک یاد دہانی کہ ہم نے آزادی کس قیمت پر حاصل کی
قیامِ پاکستان کا خواب لاکھوں قربانیوں ہجرتوں آنسوؤں اور لہو سے سینچا گیا وہ مائیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کو کھو دیا وہ بہنیں جن کے سروں سے دوپٹے چھین لیے گئے وہ بوڑھے جو اپنے گھروں کی دہلیز پر شہید کر دیے گئےیہ سب اس سرزمین کے حصول کا وہ قرض ہیں جو آج بھی ہم پر واجب ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس قرض کو اتارنے کی کوشش کی؟
آزادی کا مطلب صرف جھنڈا لہرانا قومی ترانہ پڑھنا اور تقریبات منعقد کرنا نہیں آزادی کا اصل مفہوم ہے انصاف قائم کرنا کرپشن کا خاتمہ تعلیم کا عام ہونا محنت کش کا حق دینا عورت اور بچے کا تحفظ اور ہر شہری کو وہی عزت دینا جو ایک آزاد قوم کا فرد ہونے کے ناطے اسے ملنی چاہیے
اسی جذبے کے تحت پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ہمیشہ اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اور فلاحِ عامہ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی کیونکہ ایک خوشحال پاکستان تبھی ممکن ہے جب ہر مزدور ہر کسان اور ہر محنت کش کو انصاف، عزت اور معاشی تحفظ حاصل ہو
آئیے اس بار 14 اگست کو صرف جشن نہ بنائیں بلکہ احتساب کا دن بھی بنائیں اپنے آپ سے اپنے نظام سے اور اپنے رہنماؤں سے یہ سوال کریں کہ ہم نے اس سبز ہلالی پرچم کے لیے کیا کیا؟ اور یہ طے کریں کہ ہم پاکستان کو وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائداعظم نے عملی صورت دی
کیونکہ آزادی کوئی تحفہ نہیں یہ ایک امانت ہے اور امانت کا حق ادا کرنا ہی اصل جشنِ آزادی ہے
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا پیغام ایک مضبوط پاکستان محنت کش کا فخر






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4711
Total Hits : 804137
Who's Online : 3






















