بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں ،، نیب کا ردعمل سامنے آ گیا
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی کررہی ہے۔ مذکورہ جائیداد میں موضع موہڑہ نور میں 405کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،موضع موہڑہ نور میں 248کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،اس کے علاوہ 3کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے،زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔





































Visit Today : 425
Visit Yesterday : 511
This Month : 10819
This Year : 58655
Total Visit : 163643
Hits Today : 4725
Total Hits : 804151
Who's Online : 4






















