ملتان: محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب اورUNICEF کے اشتراک سے پنجاب کے اٹھ اضلاع میں چائلڈ ان لائن پروٹیکشن ٹریننگ اور اگاہی مہم کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ UNICEF اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے مشترکہ تعاون سے پنجاب میں کمیونٹی لیول پر بچوں کو ڈیجیٹل ورلڈ اور آن لائن خطرات سے اگاہی اور اس سے نپٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اور حفاظتی تدابیر کے متعلق اساتذہ بزرگ افراد والدین اور دیگر بچوں کی خدمات مہیا کرنے والے افراد و ادارہ جات کو اگاہی سیشنز اور مختصر دورانیے کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ضلع ملتان میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق اور محمد اقبال جب کہ سول سوسائٹی میں سے محمد اسلم جوئیہ اور عمرانہ سلیمان بطور ٹریننگ سیشن کے سہولت کار ہیں۔ ملتان کے شہری اور دیہی علاقہ جات میں کل 20 ٹریننگ سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔بچوں کے حقوق کے تناظر میں ادارہ UNICEF اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے اس بات کا خاص اہتمام کیا ہے کہ ان لائن فورمز جیسے سوشل میڈیا وغیرہ پر بڑھتے ہوئے رجحانات، سوشل میڈیا کا بے جا استعمال بچوں کو نئے اور جدید قسم کے خطرات سے دو چار کر رہا ہے ۔ آگاہی سیشن میں کہا گیا کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے تعلق اور اس کے مفید استعمال و خطرات سے اگاہ کرتے رہیں۔ مزید براں آگاہی سیشن کے دوران سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران بچوں کو کسی خطرے یا ہراسانی کی صورت میں متعلقہ اداروں جیسے ایف ائی اے چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پولیس ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی ہیلپ لائن سے رابطہ کاری کے متعلق عملی معلومات کا فراہم کی جا رہی ہیں اس تمام اگاہی مہم کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عبدالعزیز خان کر رہے ہیں۔ والدین اساتذہ اور بزرگ افراد کی طرف سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان اور ادارہ UNICEF کی اس کاوش کو بہت سراہا گیا ہے