ملتان: ملتان جیسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام ایس اُوایس چلڈرن ویلج میں 14 اگست جشن آزادی پا کستان کے سلسلے میں کے طلباء کے درمیان تقایر، ملی نغمے کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا جشن آزادی کی تقریبات قومی وملی جوش و جذبہ سے منانا چاہیے پا کستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لیے اصلاحی فلاحی اور سماجی سر گر میوں کا انعقاد وقت کا اہم ضرورت ہے لہٰذا پاکستا ن کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگااورپاکستان کے استحکام کے لیے ہمیں ہرقسم کی قربانی کے لیے تیاررہنا چاہیئے وطن سے محبت جزوایمان ہے۔ہمیں لسانی، گروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی تعمیروترقی اور استحکام کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہو۔تقریب میں بچوں میں پرچم،جھنڈیا، بیج اور کامیاب طلباء وطالبات کو انعامات دئیے گئے۔تقریب میں سیکرٹری سعد یہ ملک رفعت اعظم، شہناز ذولفقار، بھی موجود تھیں۔