ملتان: این اے 148ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے سابق چیئرمین یوسی80ملک ارشد میٹ،بیرسٹر مدثرشاہ کے ہمراہ یونین کونسل جھکڑپور میں اہلیان علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ میرا گھر ہے اس حلقے اور عوام کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اپنافرض سمجھتا ہوں عوام نے جس اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ مجھے ووٹ دیے میں ان کے اعتماد پر پورا اترونگا۔پیپلز پارٹی جمہوریت پسند اور غریب آدمی کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے ہوئے انہیں حل کروایا۔سابق چیئرمین ملک ارشد میٹ نے کہا کہ ڈیرہ گیلانی ہاؤس ملتان کے دروازے کھولے ہیں جہاں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی،ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسی گیلانی،سید علی قاسم گیلانی،ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی،سید احمد مجتبیٰ گیلانی پورے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود ہیں اور سینٹ سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے آواز بلند کررہے ہیں جنوبی پنجاب اور یہاں کی عوام کوتعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترسہولیات میسر ہوسکیں۔