ملتان :  جمیعت علماءاسلام کے مرکزی رہنما و جنرل سیکریٹری سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بیساکھیوں کے سہارے پر آنے والے حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے جب تک پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے نہیں ائیں گے قوم کو بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا عالمی استعمار جتنی مرضی سازشیں کر لے مساجد و مدارس اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے امریکہ ہو یا اسرائیل امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں لیکن جے یو آئی کے اکابرین کی 100 سالہ جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ مفتی محمود رحمہ سے لے کر اج قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو ائی کے ذمہ داران وکارکنان حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کر رہے ہیں آج اس عزم کی ضرورت ہے کہ جس نعرے پر وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا آئین و قانون کی بالا دستی اور جمہوریت کے راستے پر صحیح معنوں میں چلنا ہوگا سندھ میں نہ تعلیم ہے نہ صحت کرپشن کا بازار گرم ہے بلاول بھٹو کا حلقہ گندگی میں ڈوبا ہوا ہے جے یو آئی ضلع سٹی تحصیل ملتان کی کارکردگی لائق تحسین ہے جس پر قیادت کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں مجلس عمومی و تربیتی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت جے یو ائی ضلع ملتان کے امیر مفتی عامر محمود نے کی جبکہ کنونشن میں صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب نصیر احمد احرار مہمان خصوصی تھے مجلس عمومی کے اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ، سٹی امیر قاری محمد یاسین مولانا محمد یوسف مدنی۔ محمد سفیان مغل۔ مولانا امجد ضیائ ۔ ملک جاوید کالرو۔ محمود افضل۔ زاھد حبیب۔ خواجہ عبدالمالک۔ عبید الرحمان۔ مولانا طیب فرید۔ قاری عبد الرو ¿وف۔ مولانا اظہر مسعود کشمیری۔مولانا محمود افضل۔ قاری مقصود طاھری۔ مفتی سیف اللہ۔ مولانا محمد عمر۔ مولانا محمد احمد ادریس۔ مولانا عبداللہ خادم۔ مولانا محمد مرسلین۔ عبدالقیوم خان۔ ملک منظور احمد کالرو۔ ملک عثمان علی۔ مفتی محمد وقاص۔ حافظ نعمان مغل۔ قاسم کھوکھر و دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ قائد مولانا فضل الرحمن کا واضح نقطہ ہے کہ ملک کے اندر آ ئین و قانون کی حکمرانی ہو اور عام غریب شہری خوشحال ہو لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ صرف چینی بحران ہی نہیں بلکہ ہر طرف بحران ہی بحران ہے عام غریب شہری دو وقت کی روٹی تک کو ترس گیا ہے تجارتی و کاروباری طبقے نت نئے ٹیکسز کی وجہ سے الگ پریشان ھیں کسان کو پوری پیداواری لاگت نہیں مل رہی جب تک ایوانوں میں دھاندلی زدہ لوگوں کا راستہ نہیں روکیں گے اس وقت تک نہ مہنگی بجلی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں نہ سستا پٹرول وڈیزل مل سکتا ہے اور نہ ہی سستے داموں اشیائے خوردونوش مہیا ہو سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے یہ جے یو ائی ہی کی قیادت ہے جس نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے صرف ایوانوں میں ھی آواز بلند نہیں کی بلکہ ایوانوں سے باہر بھی آواز بلند کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کا کردار تسلی بخش نہیں ہے غریب قوم کو مہنگائی معاشی بدحالی سے نجات کے لیے ملکی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔