لاہور: قومی ایکشن کمیٹی و ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس، توہین رسالت قانون میں ترمیم کی مخالفت
لاہور: لاہور میں قومی ایکشن کمیٹی کے صدر و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی صدارت اور پیر سید صفدر شاہ گیلانی کی میزبانی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں قائدین نے واضح کیا کہ توہین رسالت کے قانون 295-C میں کسی قسم کی ترمیم یا چھیڑچھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی اور اقلیتوں کے تحفظ کے بل کی آڑ میں اس قانون کو ختم کرنے کی کسی کوشش کو مسترد کر دیا گیا۔ شرکا نے صدر مملکت، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ اس بل پر دستخط نہ کیے جائیں اور توہین رسالت یا مذہبی شعائر کی توہین کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق ٹرائل کیا جائے تاکہ بے گناہ سزا سے محفوظ رہیں اور گناہگار سزا سے نہ بچ سکیں۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے مطالبات کو توہین رسالت قانون سے جوڑنے پر بھی سوال اٹھایا گیا، سودی نظام کے خاتمے اور 18 سال کی عمر میں شادی کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ علما نے حکومت سے کہا کہ توہین رسالت میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔





































Visit Today : 425
Visit Yesterday : 511
This Month : 10819
This Year : 58655
Total Visit : 163643
Hits Today : 4736
Total Hits : 804162
Who's Online : 4






















