انتخابات انجمن تاجران اندورن حرم گیٹ ،، ذوہیب بٹ نے میدان مار لیا
ملتان : انجمن تاجران اندورن حرم گیٹ کے انتخابات ذوہیب بٹ نے میدان مار لیاوزیر آزاد کشمیر سمیت شیخ طاہر امجد کی مبارکباد ہار پہنائے۔انجمن تاجران اندرون حرم گیٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ روزالیکشن کمیشن شیخ عبدالندیم،یاسر رحمن،چوہدری اشفاق کی نگرانی میں پولنگ ہوئی پولنگ صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہی اس دوران کل ووٹ 308کاسٹ ہوئے انتخابی نتائج کے مطابق ایک ووٹ مسترد ہوا اور تاجر انقلاب گروپ کے سربراہ محمد ذوہیب بٹ نے 160ووٹ حاصل کئے جبکہ مد مقابل تاجر اتحاد گروپ کے امیدوار مخدوم زاہد نے 147ووٹ حاصل کئے یوں ذوہیب بٹ 13ووٹ کی برتری سے کامیاب قرار پائے الیکشن میں شاندار کامیابی کی اطلاع پر وزیر آزاد کشمیر عاصم شریف بٹ اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے صدر شیخ طاہر امجد موقع پر پہنچ گئے اور نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دی اور انہیں ہار پہنائے





































Visit Today : 425
Visit Yesterday : 511
This Month : 10819
This Year : 58655
Total Visit : 163643
Hits Today : 4723
Total Hits : 804149
Who's Online : 4






















