ملتان :  ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نوشابہ مہوش اور سول ڈیفینس آفیسر شکیب احمد نے کہا ہے شہریوں کے دفاع کو مستحکم کرنے کے لیے محکمہ شہری دفاع کو جدید طرز پر فعال اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کی دور حاضر کے مطابق تربیت کی جارہی اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ادارے اور تنظیم شہری دفاع کو فعال کیا جارہا ہے بلاشبہ تنظیم شہری دفاع کے رضاکار ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں شہریوں کے دفاع کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے ہر شہری مرد/خواتین شہری دفاع کی تربیت حاصل کریں اور تنظیم شہری دفاع کا فعال حصہ بن کر ملک اور قوم کی خدمت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم شہری دفاع کے گروپ وارڈنز کے وفدکےساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران گروپ وارڈنز غضنفرملک ، خواجہ دلشاد اور کلب عابد خان نے کہا شہری دفاع کا حصہ ہونا ہمارا اعزاز ہے اور وطن عزیز کے ہر طرح کے حالات میں شہری دفاع کا ہر رضاکار ملک اور قوم کی خدمت کیلئے ہردم تیار ہے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کیلئے جدید تربیتی پروگرامز کا انعقاد قابل ستائش ہے ہم وزیر اعلی پنجاب اور سول ڈیفینس افسران کی خصوصی توجہ اور شفقت پر ممنون ہیں اس دوران چیف انسٹرکٹر نے تکنیکی تربیت بارے تفصیلی بریفنگ دی ملاقات کے دوران ریجنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوشابہ مہوش کی ملتان تعیناتی پر سی ڈی او شکیب احمد ، گروپ وارڈنز غضنفرملک ، سونیا اقبال ، خواجہ دلشاد اور کلب عابد نے گلدستے پیش کرتے ہوئے تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔