ممبئی: آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی بوکھلاہٹ نئے عروج پر پہنچ گئی۔ مہینوں کی خاموشی توڑتے ہوئے بھارتی ایئرچیف نے بنگلور میں ایک تقریب کے دوران مضحکہ خیز دعویٰ کر ڈالا کہ بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا اور ایک ریڈار طیارہ مار گرایا۔ ماہرین کے مطابق یہ مودی سرکار کا محض من گھڑت بیانیہ ہے، کیونکہ بھارتی آرمی چیف خود تسلیم کر چکے ہیں کہ اس آپریشن میں بھارتی طیارے پاکستانی ہاتھوں تباہ ہوئے تھے۔