عوامی دباؤ یا ضمیر کی آواز؟ گوپی محلہ میں منشیات فروش نے جرم چھوڑ دیا
ملتان : اندرون لوہاری گیٹ کے علاقے گوپی محلہ کے رہائشی مرشد علی ولد ارشد علی قوم شیخ قریشی نے منشیات فروشی جیسے قبیح فعل سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ ایسا عمل نہ کرنے کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔ توبہ کا یہ اعلان جامع مسجد کوثر، گوپی محلہ میں امام مسجد قاری محمد اعجاز کے ہاتھ پر حلف کے ذریعے کیا گیا۔ مرشد علی نے عہد کیا کہ وہ آئندہ منشیات فروشی نہیں کرے گا اور ایک باعزت شہری کی زندگی گزارے گا۔ اس موقع پر علاقہ کے معتبر افراد جن میں غلام دستگیر، محمد اعجاز، خالد فرید، قاسم قریشی، شاہد فرید، حاجی اعجاز عرف ججہ، چاچا جاوید، حاجی عارف سمیت دیگر اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قدم دیگر افراد کے لیے بھی مثال بنے گا اور علاقے میں منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔





































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 511
This Month : 10829
This Year : 58665
Total Visit : 163653
Hits Today : 4907
Total Hits : 804333
Who's Online : 1






















