ملتان (صفدربخاری سے) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ اقتدار کو بچانے کے لیے ہر کوئی لگا ہوا ہے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا یوم ازادی پر ہمیں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر یہ بتانا ہے کہ پوری قوم متحد ہے ۔اس ملک کے اندر ہر ایک کو آئین و قانون میں رہتے ہوئے ہر کسی کو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا حق ہے۔2018 اور 2024 کے انتخابات جعلی مینڈیٹ کے حامل ہیں بحرانوں سے قوم کو نکالنے کے لیئے صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں اور حقیقی نمائندوں کو آگے لانا ہوگا بلاول بھٹو کا حلقہ گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہےاس وقت پاکستان میں حقیقی جمہوری چہرہ مولانا فضل الرحمن کا ہے۔مولانا مسجد و ممبر محراب کے وارث کو جمہوریت کا راستہ دکھا رہے ہیں۔ ہم جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں گھومنے پھرنے والے کوئی اور ہیں 14 اگست کو ملک ازاد ہوا ہم انگریز سے ازاد ہو چکے لیکن ہم داخلی ازادی کے لیے اج بھی کوششیں کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ودیگر رہنما موجود تھے راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن جیلی مینڈیٹ پر انے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے ہم جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں گھومنے پھرنے والے کوئی اور ہیں یہ وقت ہے 14 اگست کو تجدید عہد کرنا ہے اور اپنے دشمن مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتانا ہے کہ ہم متحد قوم ہیں لیکن وہیں یہ بھی ضرورت ہے کہ دین قوتوں اور عوام کے اعتماد کی قوتوں کو اگے لائیں گے تاکہ وہ آئین و جمہوریت کے راستے جدوجہد کریں مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ائین کی بالادستی اور ووٹ کے تقدس کے لیے جدوجہد کی ملک کے باقی اداروں کو بھی مولانا فضل الرحمن کے اصولی موقف کا احساس ہونے لگا ہے مولانا فضل الرحمن کا اصولی موقف درست ہے ان کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی حالات عالمی و سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں ملک کو جس نعرے پر حاصل کیا گیا تھا دینی قوتوں کو عوام پر جن کو اعتماد ہے ان کو لانا ہے انہوں نے کہا کہ سود کے خلاف قوانین بنائے جاتے ہیں لیکن ٹھوس اقدامات پر عمل نہیں ہوتا بد قسمتی ہے کہ اج بھی اپنی مرضی کے فیصلے کیے جا رہے ہیں اج بھی کس کو پارلیمنٹ میں رکھنا ہے اور کس کو پارلیمنٹ سے باہر نکالنا ہے اس حوالے سے اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں جمیعت علماء اسلام ائین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور ملک و قوم کی ترقی سلامتی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔