گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں چوہدری ذوالفقار علی انجم کا پُروقار عشائیہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں چوہدری ذوالفقار علی انجم کا پُروقار عشائیہ
حطار (رپورٹ: زین العابدین عابد، )
حطار انڈسٹریل ایریا میں ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز اور کمز سلور لیک فوڈز کے چیئرمین، معروف صنعت کار چوہدری ذوالفقار علی انجم کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم خان کنڈی کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صنعتی و کاروباری دنیا کی نامور شخصیات اور حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جب گورنر خیبرپختونخوا اپنی مسندِ صدارت پر متمکن ہوئے تو چوہدری ذوالفقار علی انجم نے روایاتِ
پختونخوا کے عین مطابق ان کے سر پر پگڑی باندھی، جو اخوت، احترام اور اتحاد کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ یہ خوبصورت اندازِ میزبانی نہ صرف برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ علاقائی تہذیب و ثقافت کی پاسداری کا بھی جیتا جاگتا ثبوت تھا۔
تقریب میں قادِر محمود، حاجی عطا الرحمان، شیخ محمد الیاس، زاہد حسین شاہ، فدا محمد خان، شیر
افغان ملک، سفیر اختر، ضیاء الرحمان، عمر خان، زین العابدین، عبدالرزاق شیخ، ملک عدیل خان، افتخار احمد، فیصل عتیق، عبدالرشید، کرنل (ر) مبصر،
یوسف عابد، ریاض خٹک، محمد حفیظ، طیب خان سواتی، مظفر حسین، شاہد نذیر، کرنل صادق سلطان، الیاس خان، فائیق احمد، طاہر نور، محمود الرحمان، اور ظفر محمود بیگ سمیت متعدد صنعتی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔
اس موقع پر حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نائب صدر کی جانب سے گورنر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ صدر محفل چوہدری ذوالفقار علی انجم نے بھی سلور لیک فوڈز کی نمائندگی
میں گورنر کے پی کے کو شیلڈ پیش کی۔ قادر محمود نے اپنے خطاب میں حطار انڈسٹریل ایریا کے
اہم مسائل—جیسے ٹراما سینٹر کی عدم موجودگی، خستہ حال سڑکیں، آمد و رفت کی مشکلات، اور لیبر کالونی کی محدود سہولیات—کی نشاندہی کرتے ہوئے مکمل اسپتال کی ضرورت پر زور دیا۔
چوہدری ذوالفقار علی انجم نے اپنے سپاس نامہ میں گورنر کی آمد کو حطار کی صنعتوں کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سہولتوں کی کمی کے باعث کئی صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایس ایم گروپ کی جانب سے کیپیٹل فوڈ فیکٹری خرید کر بسکٹ پلانٹ کی تنصیب اور مزید ایک بڑے صنعتی ادارے کے قیام کا اعلان کیا، تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور بے روزگاری میں اضافہ نہ ہو۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں صنعت کاروں کی نشاندہی کردہ مسائل کو بغور سننے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حطار کا صنعتی زون اپنی وسعت اور اہمیت میں پشاور سے بھی بڑھ کر ہے، لیکن افسوس کہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جسے جلد از جلد دور کیا جائے گا۔
یہ عشائیہ نہ صرف حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان بہتر روابط کا باعث بنا بلکہ حطار انڈسٹریل ایریا کے روشن مستقبل کی امید بھی جگا گیا۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4705
Total Hits : 804131
Who's Online : 3






















