ملتان: اہم سرکاری دفاتر کے غیر متوازن قیام سے شہری پریشان، بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن کی میٹنگ میں تشویش کا اظہار
ملتان : بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے لیگل پینل کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران وائس چیئرمین پاکستان ملک اشفاق احمد سندیلہ، انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک اور لیگل ایڈوائزر سیدشمشادعلی رضوی نے کہا ملتان شہرطول اور عرض میں پھیل چکا ہے لینڈ ریکارڈ سنٹر متی تل، سوئی گیس آفس پیراں غائب اور دیگر اہم ادارے جہاں قائم ہیں وہ شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک رسائی اذیت اور تکلیف دہ بن چکی ہے مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش اور غریب شہریوں کیلئے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے لینڈ ریکارڈ سب سنٹر شیرکے وسط اور سوئی گیس کے دفتر کو چاروں ٹاؤنز میں سب دفاتر میں قائم کرکے شہریوں کو اذیت سے نجات دلائی جاسکتی ہے مرکزی صدر BBC پاکستان ملازم حسین کھیڑا ، لیگل ایڈوائزر ملک قسورعںاس گرا ، عمران چوہدری ، عمارہ طاہربلوچ اور کلب عابد خان نے کہا دور دراز علاقوں میں اہم سرکاری دفاتر کاقیام مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے ٹریفک پولیس کا ڈرائیونگ سکول شہر کے آخری حصہ میں اسی طرح خواتین پروٹیکشن سنٹر پولیس اسٹیشن بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں ملتان انتظامیہ کو چاہیے شہریوں کی سہولت کیلئے اھم سرکاری دفاتر کے سب دفاتر شہر کے وسط میں بنائے جائیں میٹنگ میں ناصرخان کھیڑا ایڈووکیٹ ، عمران نوازسیال ایڈووکیٹ ، محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، عمران نوازسیال ایڈووکیٹ اور راناساجدمحمود ایڈووکیٹ شریک تھے ۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4719
Total Hits : 804145
Who's Online : 3






















