ملتان:  بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148نے کہا کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہم نے یہ آزادی سینکڑوں جانوں کی قربانیاں دیکر حاصل کی ہے دوقومی نظریے کے تحت ہم نے یہ آزادملک پاکستاں حاصل کیا جب یہ ملک حاصل کیا تو بہت سے مسائل درپیش تھے ایک ایک کرکے ان تمام مسائل پر قابو پایا گیا اور ملک پر کسی قسم کا قرضہ بھی نہ تھا مگر آج ملک کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے جو قرضہ لیا گیا وہ بھی دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جن انگریزوں سے ہم نے آزادی لی آج ہم ان کے ہی مقروض ہو چکے ہیں کل بھی ملک ترقی پزیر تھا آج بھی ترقی پذیر ہے آخر کیوں ہم ابھی تک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نہیں آنے سکے۔ہم سے بعد میں آزاد ہونے والے ممالک اور ہم سے الگ ہونے والا ملک ترقی کی دوڑ میں ہم سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور معاشی لحاذ سے بھی بہتر ہیں کیونکہ وہاں آئین و قانون کی بالادستی ہے قانون سب کے لیے یکساں ہے وہاں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جاتا ہے اور افسوس کے ساتھ ہم آزاد ملک ہونے کے باوجود آزاد نہیں ہم معاشی لحاذ سے کمزور اور آئی ایم ایف کے مقروض ہیں ہم نے دو قومی نظریے کو ملک میں موجود دوہرا قانون سمجھ لیا ہے امیر اور طاقت ور کے لیے اور قانون ہے غریب اور کمزور کے لیے اور قانون ہے عوام مینڈیٹ کو چرالیا جاتا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران غربت بیروگاری مہنگائی ویگر مسائل بڑھتے ہیں اگر ہمیں ان مسائل پر قابو پانا ہے تو عوام کے حق رائے کو تسلیم کرنا ہوگا تب ہی یہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں نمایا نظر آئے گا۔