ملتان (صفدربخاری سے) ضلع ملتان کے مختلف سکولوں میں 61 ای ایس ٹی اساتذہ کرام کی بطور ایس ایس ٹی پروموشن کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے نمائندے نادر حسین, ڈی ای او سیکنڈری ملتان منور حسین کمال ,سینیئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم خان قیصرانی, سینیئر ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد, سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد ایاز ملک, ڈی ار اے ندیم احمد سیکشن افیسر ساؤتھ پنجاب, اے ای او یوسف خان شریک تھے. ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ارٹس کے لیے 45 اور 16 اساتذہ کی بطور سائنس ٹیچر کے کیسز زیر غور لائے گئے. تمام 61 کیسز کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ائندہ چند روز میں 61 اساتذہ کی بطور ایس ایس ٹی پرموشن کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور ان کے ان لائن آرڈر کیے جائیں گے.