مقتدر طبقہ اور اپوزیشن سیاسی انتشار کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچیں: خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ مقتدر طبقہ اور اپوزیشن سیاسی انتشار کی بجائے عوام کی بھلائی کا سوچیں جو اج مہنگی بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگے داموں آٹا، گھی،چینی وغیرہ کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں تو دوسری جانب نت نئے ٹیکسز کی بھرمار نے تجارتی و کاروباری طبقہ کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں تاجر برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران حسین آگاہی چوک بازار کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں انجمن تاجران چوک حسین چوک بازار کے سرپرست اعلی بابا نہال الدین، سرپرست محمد عارف خان, چیرمین خواجہ مسعود صدیقی، وائس چیئرمین محمد رؤف بلو، صدر شیخ پرویز اختر، سینیٹر نائب صدر محمد کلیم، نائب صدر میاں مقبول انصاری، محمد ارشد رانا، جنرل سیکرٹری محمد خرم،فنانس سیکرٹری محمد اطہر، سیکرٹری نشر و اشاعت محمد وسیم، پریس سیکرٹری رحمت اللہ، محمد رضوان حسین، الیکشن کمشنر ظہور احمد بھٹی، شریک تھے جبکہ مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے نومنتخب نائب صدرمحمد شعیب، ایڈیشنل سیکرٹری محمد اشفاق رانا، جوائنٹ سیکریٹری علی رضا قریشی، رکن مجلس عاملہ محمد اشرف شاد، رکن مجلس عاملہ محمد ساجد موتی، رکن مجلس عاملہ محمد ابوبکر اعوان سے حلف لیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت غریب قوم پر اتنا معاشی بوجھ ڈالے جتنا وہ برداشت کر سکے کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور تاجر برادری کے کاروبار زندگی متاثر ہیں جبکہ صدر شیخ پرویز اختر،جنرل سیکرٹری محمد خرم نے کہا کہ خواجہ سلیمان صدیقی ملک بھر کی 80 فیصد تاجر برادری کے حقیقی نمائندہ ہیں جو حقیقی معنوں میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں انجمن تاجران حسین آگاہی،چوک بازار مرکزی تنظیم تاجران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 511
This Month : 10820
This Year : 58656
Total Visit : 163644
Hits Today : 4738
Total Hits : 804164
Who's Online : 5






















