ملتان: انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹس پاکستان انٹرنیشنل ملتان برانچ کونسل کے محمد یوسف صدیقی چیئرمین، محمد شہباز وائس چیئرمین اور محمد رفیق سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیل کے مطابق آئی سی ایم اے پاکستان انٹرنیشنل ملتان برانچ کونسل کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے عہدے داروں کا چناؤ کیا گیا اتفاق رائے سے محمد یوسف صدیقی چیئرمین، محمد شہباز وائس چیئرمین اور محمد رفیق سیکرٹری کے لیے چنے گئے اس موقع پر تمام عہدے داروں نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی امیدوں پر پورا اترنے کا وعدہ کیا اور تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرنے اور مزید بہتری لانے کے لیے جدوجہد کرنے اور تعلیم کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کا عہد کیا آئی سی ایم اے کے تمام ممبران نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی۔