ملتان :  آل گورنمنٹ گرینڈ الائنس اگیگا کے زیر اہتمام لیو انکیشمنٹ، سرکاری اداروں کی آؤٹ سورسنگ،ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس،17 اے رولز،پنشن گریجویٹی جیسے کالے قانون کا خاتمہ و دیگر مطالبات کے حوالے سے بہاولپور سےاحتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنماؤں مرکزی جنرل سیکریٹری رانا لیاقت علی ۔ چئیرمین ایپکا خالد جاوید سنگھیرہ ۔جام صادق جھلن، احسان دانش، زاہد رفیق اور رانا فاروق نے کی احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی موقع پر مقررین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعلی سیکرٹریٹ پنجاب لاہور کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے حکومت سرکاری ملازمین کو بلا وجہ سڑکوں پر لانے پر مجبور کر رہی ہے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کر رہی تعلیمی ادارے کھلنے پر اساتذہ اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور 22 ستمبر کو ملتان میں اگیگا کے زیر اہتمام بھرپور احتجاجی مظاہرہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں اور یہ تحریک جو 18 ستمبر تک جاری رہے گی اگر پھر بھی وفاقی و صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے مسائل حل نہ کیے تو نہ صرف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا بلکہ اسلام اباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے احتجاجی تحریک کے حوالے سے اساتذہ تنظیمیں قائد رانا انوار الحق اور رانا لیاقت علی کی قیادت میں متحد ہیں اس ضمن میں اساتذہ احتجاجی ریلیاں نکالیں گے دھرنے دیے جائیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اساتذہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اس لیے اب بھی وقت ہے کہ گورنمنٹ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں کیونکہ لازمین پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے لیے گھریلو اخراجات یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔