ملتان کے نوجوان بلے باز علی خان کی شاندار کارکردگی، سکاٹ لینڈ انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر گئی
ملتان : ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی علی خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز انڈر 19ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا سکاٹ لینڈ میں جاری آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈکپ یورپین کوالیفائز میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈ کو 20رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا سکاٹ لینڈ کے 237 رنز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 217 سکور پر آل آؤٹ ہو گئی میچ کی خاص بات ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی خان کی عمدہ بلے بازی تھی علی خان نے اپنے ڈیبو پر 41 گیندوں کا سامنا کیا اور 141 کے اسڑائیک ریٹ سے ناٹ آؤٹ 52سکور کئے دونوں ٹیموں نے چار چار میچ جیتے ہوئے تھے اور آج فائنل میچ تھا جو سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیاعلی خان اس سے قبل سکاٹ لینڈ انڈر 16 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں علی خان کے والد ذیشان خان پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں اس کے علاوہ انگلش کاونٹی بھی کھیلے علی خان کے تایا خرم خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اس کے علاوہ دوسرے تایا عتیق خان گڈو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں یاد رہے کہ آئی سی سی مینز انڈر 19ورلڈکپ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہو گا






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4715
Total Hits : 804141
Who's Online : 3






















