ملتان(صفدربخاری سے) مورخہ 07-08-2025بروز جمعرات کو پورے پنجاب کی طرح ملتان کے جملہ دفاتر میں بحکم مرکزی صدر ایپکا چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا ، صوبائی صدر ضیاء اللہ خان نیازی و صوبائی جنرل سیکریٹری محمد شفیق گجر کے حکم کے مطابق مکمل ہڑتال و تالہ بندی کی گئی اور اپنے اپنے دفاتر سے جلوس کی صورت میں رضا ہال ضلع کونسل ملتان پہنچے۔ وہاں جلسہ منعقد کیا گیا اور اس جلسہ میں جملہ دفاتر ڈویژن ملتان جن میں کمشنر آفس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، کالجز ونگ، محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، ڈینٹل یونٹ ملتان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، سپیشل ایجوکیشن، محکمہ جنگلات، محکمہ ایریگیشن زونل آفس، حویلی کینال، مظفر گڑھ کینال، میلسی کینال، شجاع آباد کینال، میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ فیشریز، ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سیکورٹی، خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال، محکمہ صحت، ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع، ڈائریکٹر فلڈ مانیٹرنگ، لائیو سٹاک، پولٹری ڈیپارٹمنٹ، پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی، ڈائریکٹر لیبر، لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن، ضلع کونسل، ہاؤسنگ تعمیرات، انجن پٹواریان، ٹیچر یونین، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن، پروفیسر یونین ایسوسی ایشن، PWD ورکر ایسوسی ایشن، ریڈ ورکر فرنٹ، سب انجینئر ویلفیئر ایسوسی ایشن، ریلوے محنت کش یونین،چیئرمین ، وائس چیئرمین و ممبران ایکشن کمیٹی،CBA PHA، CBA MDA، جملہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و کالجز کے یونین عہدیداران و جملہ ملازمین مندرجہ بالا محکمہ جات نے شرکت کی۔ رضا ہال ضلع کونسل میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد ضلع کونسل سے کمشنر آفس تک زیر قیادت سید طاہر عباس شاہ، رانا محمد اقبال، صغیر عباس، محمد شفیق، قاسم بھٹہ، راؤ عمر دراز، ملک محمد سجاد راں ، میزبان ضلع کونسل و متعدد قائدین ضلع ملتان کی قیادت میں ایک شاندار ریلی اپنے حقوق کے حصول اور چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں بحالی لیوانکیشمنٹ، بحالی رولز 17-A، بحالی پنشن و گریجویٹی قوانین، انکم ٹیکس کا خاتمہ، نیو پنشن ریفارمز کا خاتمہ، Disparity Reduction Allowance کامطالبہ، سکول ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کی پرانی طرز پر بحالی کی عرضداشت جناب معتبر شخصیت جناب کمشنر ملتان کو پیش کی گئی اور اپیل کی گئی کہ بمطابق عرضداشت جناب عالیہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب لاہور، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب، پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کوجملہ ملازمین سکیل 1 تا22 تک کی اس عرضداشت کو اپنے حضور انور کی طرف سے ملتان کے جملہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے خطوط لکھے جائیں جن کی بدولت حکومت پنجاب ایپکا کے معزز قائدین سے ٹیبل ٹاک کرکے ان کے حقوق کا تحفظ کرے اور نوٹیفکیشن جاری کرکے پورے پنجاب کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔ اور آخر میں قائدین نے اپنی محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سے چیئرمین مسلم لیگ نون میاں نواز شریف صاحب اور محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی والدہ مرحومہ شہید جمہوریت کلثوم نواز صاحبہ کا واسطہ دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ اپنے ان معزز ترین رشتوں کی پہچان کرتے ہوئے ملازمین کی دکھ بھری آواز اور مطالبات کو فوری طور پر پورا کردیا جائے تاکہ آپ کے ان دو معزز رشتوں جن میں محترم جناب نواز شریف اللہ تعالیٰ ان کو ایمان کی سلامتی اور صحت کی بادشاہی عطا فرمائے اور اس ایجنڈے کی تکمیل اور نوٹیفکیشن جاری کرنے پر آپ کی والدہ مرحومہ شہید جمہوریت کی روح کو بھی ثواب پہنچے