ملتان: مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ کا اجلاس، CCD کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو خراج تحسین
ملتان : مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈکے اجلاس کی صدارت صدر رانا ارشاد کررہے ہیں،اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹری و چیئر مین و دیگر عہدیداران میں ملک رمضان سیال، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں ، ملک طارق ہانس ،نوید، ملک اسد ،چوہدری عثمان،قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان، شیخ عمران ، حاجی عبد العزیز ، بلال کھا کھی ، طارق عزیز عمران کھچی، با بر سیال عمران سیال چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال ، ملک را شد، رانا عبدالرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری ، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق، شریک ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدررانا ارشاد نے کہا کہ CCDکی کاروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جس میں بڑے بڑے ٹاوٹ مافیا،قبضہ مافیا،منشیات فروش اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے جرائم پیشہ عنا صر ،چوری ڈکیتی اور زناکرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جس پر تاجر برادری CCDکے کامران خان ریجنل آفیسر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں افتخار ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر طاہر مجید ،ڈسٹرکٹ خانیوال آفیسرمہر اسحاق سیال اور ڈسٹرکٹ آفیسرلودھراں طاہر اعجاز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کنٹرول کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے تاجروں اور عوام کو تحفظ فراہم ہونے کا احساس ہونے لگا پہلے آئے روز ہمارے بازاروں میں فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش معمول بن گئی تھی بھتے خوری عروج پکڑتی جارہی تھی سر عام منشیات کی خرید و فروخت ہونے کے باجودہ کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائے جاتی تھی مقامی پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی تھی اور باقائدہ کرپٹ افسر اپناس سے تاجروں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،رانا ارشاد نے مید کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بہترین صلاحیت کے قابل CCDکے کرائم فائٹر،بہادر اور ایماندار آفسران کو تعینات کیا۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4655
Total Hits : 804081
Who's Online : 6






















