ملتان میں والدین کریمین بابا قالے شاہ سرکار قالی منڈی بازار کا عرس، مریدین اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت
ملتان : ایک روزہ تقریبات عرس والدین کریمین بابا قالے شاہ سرکار قالی منڈی بازار ملتان میں منعقد ہوئیں مریدین اور اہل علاقہ کی بھرپور شرکت، تقریبات کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا غسل مزار شریف کے بعد لنگرعام اور بعد نماز عشاءمحفل سماع سے تقریبات اپنی تکمیل کو پہنچیں تقریب کی صدارت سید ابوالحسن گیلانی سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید و سید صدرالدین گیلانی نے کی ،سربراہ دربار ومسجد کمیٹی غلام مرشد قادری،صدرانجمن تاجران نورعالم قریشی ،حاجی بابر علی قریشی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران زاھد محمود صدیقی ،معین قریشی ،اجمل خضری ،راجہ ریاض بھٹی ،حاجی خالد حبیب عبدالغفور بھوراودیگر اہل علاقہ نے تقریبات میں شرکت کی،تقریب سے سید ابوالحسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہبابا قالے شاہ سرکار ملتانی نے اپنی تمام زندگی میں حق وصداقت کا پرچم بلند کیا اور دین اسلام کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کیااولیا کرام کی بدولت برصغیر پاک وہند میں اسلام تیزی سے پھیلاموجودہ حکمران اولیا کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،تقریب کے اختتام پرملک کی سلامتی ترقی وخوشحالی اور فلسطین و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی اور شہدا کے لیے دعا کی گئی۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4663
Total Hits : 804089
Who's Online : 3






















