مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن میں اہم تنظیمی تقرری، حمیدہ خانم ایڈیشنل نائب صدر مقرر
ملتان ( صفدربخاری سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی خولہ امجد نے سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق رکن ضلع کونسل حمیدہ خانم کو ملتان ڈویژن کی ایڈیشنل نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر خولہ امجد نے کہا کہ حمیدہ خانم ایک سینئر، نظریاتی اور وفادار رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی کے مشکل وقت میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کی تقرری سے ملتان ڈویڑن میں پارٹی مزید منظم اور فعال ہوگی۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت ایسے مخلص اور تجربہ کار کارکنوں کو آگے لا رہی ہے۔نو منتخب ایڈیشنل نائب صدر حمیدہ خانم نے کہا کہ میں قائدِ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، مریم نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میں اس ذمہ داری کو ایک امانت سمجھتی ہوں اور ان شاءاللہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بناو¿ں گی، انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور جمہوری اقدار کی علمبردار جماعت ہے، مریم نواز شریف کی قیادت میں پارٹی ایک نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ مریم نواز کی بہادری، بصیرت اور عوامی رابطہ مہم نے نئی روح پھونکی ہے، اور ہم سب ان کے قافلے کے سپاہی ہیں۔دریں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حمیدہ خانم کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ملتان ڈویڑن میں پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور خواتین کی شمولیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہوگی۔





































Visit Today : 425
Visit Yesterday : 511
This Month : 10819
This Year : 58655
Total Visit : 163643
Hits Today : 4731
Total Hits : 804157
Who's Online : 3






















