ملتان:  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان سیاسی سماجی رہنما امیرعلی قریشی نے آج ڈیپی کمشنر آفس کے الیکشن میں شاہین گروپ کے بلا مقابلہ جوئنیر نائب صدر بننے پر شاہد خان بلوچ کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بلاتفریق ملازمین کے حقوق کے لیے بھرپور اقدامات کروں گا اور انکے جائز کام میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا میرے دروازے آپ تمام ملازمین کے لئے کھلے ہیں انھوں نے کہا کہ.اپ کی آمد اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ہمیشہ یاد رکھوں گا اور خدمت کا سفر جاری رکھوں گا اس موقع پر مسرور خان مختار حسین ملک سجاد سہو رانا احسان شیخ محمد علی اور دیگر موجود تھے