ملتان : ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا ہے کہ شجر کاری کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ جنگلات،باغات اور شاہراوں کے نزدیک گرین بیلٹس کی کمی ہے ماحولیاتی کے خاتمے کے لیے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے محکمہ جنگلات کو گراس روٹ لیول پر شجر کاری کرنی چاہیے تاکہ گلی محلوں،گھروں،شاہراوں پر ذیادہ سے ذیادہ درخت لگائے جاسکیں جس ماحول صاف ستھرا اور دلکش ہو گا ملتان کریسنٹ لائنز کلب شجر کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ شجر کاری بھی ساتھ کی جا ئے گی۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان اولڈ ایج ہوم میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں بزرگ افراد کے ساتھ مل کر پودے لگانے کے موقع پر کیا۔اس موقع پربزرگ افراد کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیاجبکہ ملتان اولڈایج ہوم کی انچارج میڈیم سمعیہ منیر نے لائنز کلب کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا وہ بزرگ افراد کیلے کھانے کے ساتھ اُن کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں اس موقع پرملتان کریسنٹ لائنز کلب کے سیکرٹری پروفیسرامجد رامے،عمران خالد، غلام عباس نے کہا اولڈایج ہوم میں رہائش پذیربزرگ ہماری خصوصی تو جہ کے مستحق ہیں ان کی ضروریات کو پورا کرنا ہمارہ فرض ہے۔