وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ڈاکٹر کاشف چشتی نے چلڈرن ہسپتال ملتان میں سرجیکل ایمرجنسی کا افتتاح کر دیا
ملتان(صفدربخاری سے) جنوبی پنجاب کے بچوں کے مفت آپریشن اور ادویات بھی دی جائیں گی
چلڈرن ہسپتال پنجاب کا مثالی ہسپتال ہوگا وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مریض بچوں کو تمام سہولیات میسر ہوں گی پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی مریضوں کے لواحقین اور سٹاف کی حکومت پنجاب اور ڈاکٹر کاشف چشتی کے لیے ڈھیروں دعائیں , چلڈرن ہسپتال ملتان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سرجیکل
ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا آج ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیکل
سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، پروفیسر ڈاکٹر آصف عباس خواجہ، پروفیسر ڈاکٹر اسلم شیخ، ڈاکٹر مہرین، ڈاکٹر سعدیہ، ڈاکٹر روبینہ،
ڈاکٹر سیف، ڈاکٹر معاذ قریشی، ہیڈ نرسز اور بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ۔ اس جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی تعمیر بچوں کے علاج معالجے کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے، جس میں آٹھ نئے آپریشن تھیٹرز شامل کیے
گئے ہیں تاکہ بچوں کو بروقت اور معیاری جراحی سہولیات میسر آسکیں۔ اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ “یہ صرف ملتان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ ہم حکومتِ پنجاب، خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز، وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اور سیکرٹری صحت کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کیے اور اس عظیم کاوش کو ممکن بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی توسیع اور بہتری سے نہ صرف مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ انہیں بہتر سہولیات اور جدید ماحول میسر آئے گا، جس سے علاج کی مجموعی کوالٹی میں واضح بہتری آئے گی۔ آخر میں، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے فیتہ کاٹ کر سرجیکل ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا، جبکہ شریک عملے نے ان کی قیادت میں چلڈرن ہسپتال کی ترقی کے اس اہم سنگِ میل کو سراہا۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4665
Total Hits : 804091
Who's Online : 3






















