بجلی کی قیمت میں کمی آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ، غریب قوم کو کم از کم 30 روپے یونٹ تک ریلیف دیا جائے: خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں غریب قوم کو کم از کم 30 روپے یونٹ تک ریلیف دیا جائے تاجر برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن ملتان کے نو منتخب صدر سید عرفان شاہ نے کہا کہ خواجہ سلیمان صدیقی ملک بھر کی 80 فیصد سے زائد تاجر برادری کے حقیقی تاجر وں کے قائد ہیں جو نیک نیتی سے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں خواجہ سلیمان صدیقی میرے والد رؤف شاہ کے دیرینہ ساتھی ہیں جو تاجر برادری تحریک کے ساتھ ساتھ رہے اور تاجر برادری کے لیے خدمات سرانجام دیں ان کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن ملتان کی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ الحاق کے موقع پر کیا مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سید عرفان شاہ کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کا صدر نامزد کرنے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر , بزرگ تاجر رہنماں حاجی اختر مکھی انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن ملتان جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد،سینیئر نائب صدر محمد زاہد قریشی،فنانس سیکرٹری شیخ محمد حنیف، مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد امحمود قریشی،میاں تنویر لنگاہ، رانا محمد اویس علی،شیخ پرویز اختر،کاشف رفیق، ملک عمران قیوم بھٹہ، شیخ فیصل محمود، ملک کامران بھٹہ، حاجی عبدالغفور،چوہدری شہباز اختر، وسیم فاروقی، محمد شہباز قریشی، خواجہ حارث صدیقی، رانا محمد ارشدو دیگر موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ تاجر برادری پر جتنے بھی ٹیکس لگائے جا رہے ہیں سمجھ سے بالاتر ہیں اگر یہی صورتحال جاری رہی تو تاجر برادری اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔






































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 511
This Month : 10818
This Year : 58654
Total Visit : 163642
Hits Today : 4661
Total Hits : 804087
Who's Online : 4






















