ملتان: الیکشن ٹریبونل نے سردار اویس دریشک کی کامیابی برقرار رکھی، حلقے میں جشن
ملتان : الیکشن ٹریبونل ملتان میں سردار یوسف دریشک نے پی پی 296 راجن پور کے ایم پی اے سردار اویس دریشک کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا تھا جسے الیکشن ٹریبونل نے ماہر قانون دان اورنگزیب خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی طرف سے دلائل سننے پر سردار اویس دریشک کی کامیابی کو بحال رکھا جس کی وجہ سے سردار اویس دریشک نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور خدمت کے اس جذبے کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے پہلے بھی حلقہ کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کرتے رہیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے کردار ادا کریں گے دوسری جانب سردار اویس دریشک کی کامیابی کے فیصلے پر حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر حامیوں نے بھنگڑے ڈالے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مذکورہ حلقہ میں پہنچنے پر سردار اویس دریشک کا شاندار استقبال کیا گیا۔ملتان۔پی پی 296سردار اویس دریشک۔ماہر قانون دان اورنگ زیب خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان






































Visit Today : 440
Visit Yesterday : 511
This Month : 10834
This Year : 58670
Total Visit : 163658
Hits Today : 5059
Total Hits : 804485
Who's Online : 3






















