مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بدترین مظالم اور مسلمانوں کا استحصال افسوس ناک اور قابل مذمت ہے: ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
ملتان : مرکزی صدر بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ملازم حسین کھیڑا ، مرکزی وائس چیئرمین ملک اشفاق احمد سندیلہ اور انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک نے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بدترین مظالم اور مسلمانوں کا استحصال افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اسرائیل اور بھارت کا جنگی جنون تشویش ناک ہے اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیری اور فلسطین کے مظلومین کیلئے منظور شدہ قراردادوں کے باوجود اسرائیل اور بھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے او آئی سی اور عالمی برادری کو چاہیے فلسطین اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور بنیادی انسانی حقوق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تقریب کے دوران معروف سماجی شخصیت چوہدری حبیب الرحمان کو مرکزی نائب صدر پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن دیاگیا اس دوران چوہدری حبیب الرحمان نے کہا دکھی اور مظلوم شہریوں کی خدمت اور دادرسی کیلئے بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم پر فعال کردار ادا کریں گے ۔






































Visit Today : 440
Visit Yesterday : 511
This Month : 10834
This Year : 58670
Total Visit : 163658
Hits Today : 5049
Total Hits : 804475
Who's Online : 3






















