5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر
5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر
تحریر: ایس پیرزادہ
5
اگست تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر گیا۔ یہ دن اس بات کی علامت ہے کہ طاقت کے نشے میں اندھی حکومتیں انسانی حقوق اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی انصاف کی صریح خلاف ورزی کر سکتی ہیں 5 اگست 2019کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے نہ صرف کشمیری عوام کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی بلکہ ان پر جبر و ستم کے نئے دروازے بھی کھول دیے
کشمیری عوام گزشتہ سالوں سے اپنے حقِ خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ جنگ جو صرف زمین کے ٹکڑے کی نہیں بلکہ اپنی شناخت اپنے ایمان اور اپنی آزادی کے لیے ہے۔ بھارت کی جانب سے دفعہ 380 اور 35اے کا خاتمہ دراصل کشمیریوں کے وجود پر وار تھا اس کے بعد وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا جہاں نہ میڈیا کو آزادی ہے نہ عوام کو حقِ رائے دہی نہ ہی زندگی کی بنیادی سہولتیں
5 اگست صرف کشمیر کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے دنیا کی بڑی بڑی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ مگر کشمیری عوام آج بھی ظلم کے مقابلے میں چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ سچ کی جڑیں وقتی طور پر دبائی جا سکتی ہیں مگر کاٹی نہیں جا سکتیں
پاکستان کے عوام اور حکومت ہر سال 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو یاد دلا سکیں کہ کشمیر کا مقدمہ زندہ ہے کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن آئے گا جب سری نگر کی فضاؤں میں بھی آزادی کا پرچم لہرائے گا
5 اگست ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اگر ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں تو صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ان کی جدوجہد کا ساتھ دینا ہوگا۔ یہ وقت ہے کہ عالمی برادری پر دباؤ بڑھایا جائے بھارت کو اس کے مظالم پر جواب دہ بنایا جائے اور کشمیری عوام کو وہ حق دلایا جائے جو ان سے برسوں سے چھینا جا رہا ہے
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی صرف لفظوں میں نہیں بلکہ عمل سے ثابت کریں کیونکہ کشمیر کی آزادی محض کشمیریوں کی نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کی عزت اور وقار کا سوال ہے






































Visit Today : 440
Visit Yesterday : 511
This Month : 10834
This Year : 58670
Total Visit : 163658
Hits Today : 5051
Total Hits : 804477
Who's Online : 3






















