ملتان :  پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق،مرکزی جنرل سیکریٹری رانا لیاقت علی ،سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری مسعود گجر ودیگر رہنماؤں جام صادق جھلن،ملک امام دین،زاہد رفیق،اسلم انجم،رانا اسلم ساغر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین اور آگیگا اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے 7 اگست سے احتجاجی تحریک کا اغاز کرے گی اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے انہوں نے کہا کہ اساتذہ لیو انکیشمنٹ،اؤٹ سورسنگ،ڈسپیریٹی، ریڈیکیشن الاؤنس،17 اے رولز،پنشن گریجویٹی جیسے کالے قانون کا خاتمہ کے حوالے سے اج ملتان سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں جو 18 ستمبر تک جاری رہے گی اگر پھر بھی وفاقی و صوبائی حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل نہ کیے تو نہ صرف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا بلکہ اسلام اباد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے احتجاجی تحریک کے حوالے سے اساتذہ تنظیمیں قائد رانا انوار الحق اور رانا لیاقت علی کی قیادت میں متحد ہیں اس ضمن میں اساتذہ احتجاجی ریلیاں نکالیں گے دھرنے دیے جائیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پر بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اساتذہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اس لیے اب ابھی وقت ہے کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں۔