اقوام متحدہ کا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے فعال کردار
ملتان(صفدربخاری سے) اقوام متحدہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متحرک، ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ”فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO)” اور پاکستان محکمہ موسمیات (PMD) کے باہمی اشتراک سے ملتان میں ایک اہم تکنیکی ورکشاپ منعقد کی گئی۔یہ ورکشاپ گرین کلائمیٹ فنڈ (GCF) کے تعاون سے جاری منصوبے کے تحت منعقد ہوئی، جس کا مقصد زراعت کو موسمیاتی اثرات سے بچانے کے لیے قابل عمل حکمت عملیوں کی تشکیل اور مؤثر موسمی معلومات کی مقامی سطح پر دستیابی کو ممکن بنانا ہے۔تقریب میں پنجاب بھر سے مختلف تکنیکی اداروں اور صوبائی محکموں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت پنجاب کے تین اہم شعبہ جات — ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ، ایگریکلچر ایکسٹینشن، اور فارمز اینڈ ٹریننگ ونگ — اور PMD کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد خودکار موسمیاتی اسٹیشنز (AWS) کے باہمی اشتراک سے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا ہے تاکہ فارم کی سطح پر درست اور بروقت موسمی ڈیٹا کی فراہمی ممکن ہو سکے۔FAO کی پروجیکٹ مینیجر محترمہ ایمیلڈا بریجینا نے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پنجاب میں نصب کیے گئے نئے AWS نیٹ ورک کو زراعت میں موسمیاتی مزاحمت کے قیام کی جانب ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا۔تقریب میں ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ جناب احسام جاوید، صوبائی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈی جی محکمہ موسمیات جناب صاحبزاد خان، ڈی جی زراعت ایکسٹینشن ڈاکٹر عبدالحمید، ایڈیشنل ڈی جی فارمز و تربیت ڈاکٹر محمد طارق، سیکرٹری پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی پیر ادریس، ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محترمہ صباحت، اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (AARI) کے چیف سائنٹسٹ ساجد الرحمٰن سمیت محکمہ آبپاشی، کراپ رپورٹنگ سروس، اور ضلعی تربیتی و توسیعی شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔یہ ورکشاپ پنجاب بھر میں نصب کیے گئے 15 نئے AWS اسٹیشنز کی باقاعدہ فعالی کا سنگِ میل ثابت ہوئی، جس سے زراعت میں بروقت موسمی مشوروں، پیشگی وارننگ سسٹمز اور موسمیاتی خطرات سے بچاؤ کے لیے مؤثر حکمت عملیوں کو فروغ ملے گا۔





































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 443
This Month : 10859
This Year : 58695
Total Visit : 163683
Hits Today : 162
Total Hits : 804669
Who's Online : 1






















