اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی، ریڈر تحصیلدار طلحہ تنویر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خانیوال نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈر تحصیلدار میاں
چنوں طلحہ تنویر کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی سرکل آفیسر ساجد علی نے مجسٹریٹ درجہ اول خانیوال کی سربراہی میں کی، جبکہ گرفتار ملزم سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انہیں نشانِ عبرت بنایا جا سکے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کرپشن کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رہیں گے، اور عوام کو چاہیے کہ بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، انہیں ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔





































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 443
This Month : 10859
This Year : 58695
Total Visit : 163683
Hits Today : 160
Total Hits : 804667
Who's Online : 1






















