ملتان: میپکو پروموشن بورڈ کا اجلاس، 9 ایس ڈی اوز گریڈ 18 میں ترقی پا گئے
ملتان (صفدر بخاری سے) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے پروموشن بورڈ نے حالیہ اجلاس میں اہم ترقیوں اور تعیناتیوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں گریڈ 17 میں تعینات 9 سب ڈویژنل آفیسرز (ایس ڈی اوز) کو گریڈ 18 میں ایکسیئن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جنہیں مختلف مقامات پر تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد عمران عمر لودھی، فیصل ممتاز قریشی، شیخ محمد کامران، محمد نعمان، رانا حمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس فیصلے کے تحت محمد عمران عمر لودھی کو ایکسیئن ٹی آر ڈبلیو میپکو ملتان اور فیصل ممتاز قریشی کو ایکسیئن ایم اینڈ ٹی فرسٹ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں افسران نے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ میپکو بورڈ نے یہ فیصلہ افسران کی کارکردگی، تجربے اور سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا، تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔






































Visit Today : 440
Visit Yesterday : 511
This Month : 10834
This Year : 58670
Total Visit : 163658
Hits Today : 5053
Total Hits : 804479
Who's Online : 3






















