اسلام آباد +لاھور+ملتان+فیصل آباد :  جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کی سنی سپریم کونسل اور مرکزی عہدے داروں کے مشترکہ اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے جگر گوشہ غزالی زماں علامہ سید مظہر سعید کاظمی کو ایک بار پھر مرکزی امیر پیر خالد سلطان قادری کو ناظم اعلی تجویز کر دیا گیا ہے جس کی باقاعدہ توثیق جماعت اہل سنت کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کی جائے گی یہ فیصلہ آج ملتان میں جماعت اہل سنت کے مرکزی اجلاس میں کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے جماعت کے عہدے داران اور ارکان نے شرکت کی اجلاس میں سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات سجادہ نشین درگاہ بھیرہ شریف کو جماعت اہل سنت کی سپریم کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیا اس موقع پر علامہ مظہرِ سعید کاظمی نے پیر امین الحسنات سے ان کے عہدے کا حلف لیا علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے اپنے خطاب میں کارکنوں کو کہا کہ وہ ناموس رسالت کے قانون کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور اس سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں اپنی بھرپور آواز بلند کریں انہوں نے یہ باور کرایا کہ ناموس رسالت کے قانون کو کمزور کرنے کے لیے کسی قسم کے عدالتی کمیشن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور عدالتوں سے درخواست کی گئی کہ وہ قانون کے مطابق توہین رسالت اور توہین مذہب کے مجرموں کو کیفر کردار تک جلد از جلد پہنچائیں اجلاس میں غزا فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ عالم اسلام کے تمام مسلمان سربراہ متحد ہو کر اس ظلم کو بند کرائیں اور اسرائیل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اجلاس میں مرکزی چیف آرگنائزر حاجی احسان الحق فریدی ، مرکزی نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ، سپریم کونسل کے ارکان سابق وفاقی وزراءصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، پیر امین الحسنات شاہ ، ڈاکٹر مظہر فرید شاہ ، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ، سید مسعود احمد شاہ ، صاحبزادہ سکندر سلطان ، پیر محمد فراز قادری ، مفتی محمد عارف سعیدی ، سید آصف شاہ ، حافظ محمد یونس ، الحاج گلشن الٰہی ، میاں آصف محمود ، پنجاب کے امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ ، صوبائی ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی ، صوبہ سندھ کے امیر پیر سید سردار علی شاہ جیلانی ، ناظم مولانا محمد اکرم سعیدی ، آزاد کشمیر کے امیر سید محمد اسحاق نقوی ، ناظم اعلی سید کبیر حسین شاہ ہمدانی ، ناظم اعلی خیبر پختون خواہ صاحبزادہ قاضی زاہد محمود قریشی ، شمالی علاقہ جات کے امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی ، ناظم اعلی پیر عبید ستی ، صوبہ پنجاب کے آرگنائزر صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری ، صوبہ سندھ کے آرگنائزر پیر سید عاصم علی شاہ جیلانی ، آستانہ عالیہ محدث اعظم فیصل آباد سے ڈاکٹر محمد یونس رضوی ، مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری کے علاوہ ملتان سے علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی قاری متی الرسول سعیدی اور قاری محمد سلیم اشرف قادری نے شرکت کی۔