ملتان(صفدربخاری سے) حسن آباد، گلی نمبر 2 میں رائل فلڈ لائٹ فٹبال اکیڈمی کا شاندار افتتاحی پروگرام منعقد ہوا۔ افتتاح ڈی ایف اے ملتان کے صدر میاں جاوید قریشی نے کیا، جن کے ہمراہ رانا باقر علی، رانا عرفان، محب شاہ، وحید خان، ملک عبدالصمد، عامر خان اور ناصر انصاری موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ ملتان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے بہتر تربیت، سہولیات اور رہنمائی کے ذریعے قومی سطح پر لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائل فلڈ لائٹ فٹبال اکیڈمی علاقے میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ مقامی کمیونٹی کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا، اور شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اکیڈمی جلد شہرِ ملتان کا فخر بنے گی۔