ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کے بعد یونین عہدیداران نے احتجاجی مظاہرہ میں یونین متاثرین گلبرگ ملتان نے اس بات پر زور دیا کہ اس کالونی کے منیجنگ ڈائریکٹر زین مرتضیٰ شاہ کی گرفتاری کے بعد فراڈ گلبرگ ملتان کے اہم کارندوں، لینڈ پروائیڈر، لینڈ آنرز، بڑے پراپرٹی ڈیلرز جو کہ اس فراڈ میں برابر کے شریک ہیں اور مل کران سب نے ہم سے پیسہ لوٹا ہے اور اربوں پتی بن چکے ہیں ان سمیت دیگر تمام سہولت کاروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جارہا جوکہ متاثرین گلبرگ ملتان کیلئے یہ بات تکلیف کا سبب بن رہی ہے۔صدر سید اقبال بخاری و چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومتی صف میں چھپے رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی گورمانی ایم پی اے پی پی 283کو حکومتی اعلیٰ شخصیات کی حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے اسکو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا رہا اور انہی خفیہ ہاتھوں کی بدولت اسکا نام ECL میں ہونے کے باوجود اربوں روپے کے فراڈ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑے کیس میں مطلوب شخص کو بیرون ملک فرار کروانے میں بھی سہولت کاری کی گئی ہے۔ ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف مارشل جنرل عاصم منیرسے التجا ہے کہ میگا فراڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے مالک اصغر علی گورمانی کی پشت پناہی اور سہولت کاری کرنے والوں کو بے نقاب کرکے انکو سخت سزائیں دلوائیں اور گلبرگ ایگزیکٹوہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے 7000 پلاٹ متاثرین کی دادرسی کریں۔احتجاجی مظاہرے میں شریک عدیل اعجاز، راؤ عارف رضوی، چوہدری فیصل شہزاد، ملک مظہر جاوید، ذیشان حیدر، محمد ذوالمکارم،محمد ذوہیب، چوہدری خالد ریاض، علی رضا، محمد عباس و دیگرنے اصغر علی گورمانی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شرکت کی۔