بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے فاش کریں گے،،یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے: سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی
ملتان: یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے فاش کریں گے۔ 5 اگست کو سرائیکی قوم کشمیریوں کی آواز بنے گی۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، عنایت اللہ مشرقی، سید مطلوب حسین شاہ بخاری، باسط سلطان کھر، اجمل میسن، ڈاکٹر ظفر ہانس، ثقلین لانگ اور شاہد کوکب نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ یوم استحصال کے موقع پر کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستانی قوم جموں و کشمیر کے مسئلے پر منصفانہ حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سرائیکی وسیب کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی برادری بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کا دن پوری پاکستانی قوم کو یوم استحصال کے تاریک دن کی یاد دلاتا ہے۔ 5 اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جمو و کشمیر میں غیر قانونی اور مذموم اقدامات اور ان کے سنگین نتائج کی شروعات ہوئی۔ 5 اگست 2019کو ہندوستان نے غیر قانونی طور پر بھارتی زیر تسلط جمو ں و کشمیر پر اپنے شکنجے کو مزید مضبوط کرنے کیلئے نئے اور مذموم اقدامات کا ایک گھنائونا سلسلہ شروع کیا۔سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ جنت نظیر جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کو ہراساں کرنا، غیر قانونی گرفتاریاں، نام نہاد محاصرے و تلاشی کی کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ کشمیری عوام کے ناقاقبل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔






































Visit Today : 440
Visit Yesterday : 511
This Month : 10834
This Year : 58670
Total Visit : 163658
Hits Today : 5055
Total Hits : 804481
Who's Online : 3






















