رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ کا اظہار افسوس، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ
ملتان: معروف سماجی رہنما و قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ نے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں پنجاب پولیس کے پانچ اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اپنے بیان میں ملک مظفر اٹھنگل نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں میں تیزی انتہائی تشویشناک ہے، اور ان کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور شہداء کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعا کی، اور آپریشن میں حصہ لینے والے تمام جانباز پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک محمد مظفر اٹھنگل نے حکومتِ پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر آپریشن جاری رکھیں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔





































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 443
This Month : 10864
This Year : 58700
Total Visit : 163688
Hits Today : 200
Total Hits : 804707
Who's Online : 5






















