کمر توڑ مہنگائی کے خلاف :ریلوے محنت کش یونین ملتان کا ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ سے ڈی ایس افس تک احتجاجی مظاہرہ
ملتان: ریلوے محنت کش یونین رجسٹرڈ ملتان کی طرف سے ریلوے اسٹیشن ملتان کینٹ سے ڈی ایس افس تک احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت قاضی منور حسین اعوان ڈویژنل صدر عبدالحمید خان جنرل سیکرٹری ظفر اقبال تھہیم چیئرمین نے کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی منور حسین اعوان نے کہا کمر توڑ مہنگائی بجلی گیس ادویات میں بے تحاشہ اضافے نے محنت کش طبقے کو زندہ دفن کر دیا ہے جتنی تنخواہ ہے اس سے زیادہ بجلی گیس کے بل ادا کر رہے ہیں محنت کش طبقہ ریلوے کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود تنخواہیں اور پینشن بروقت نہیں مل رہی ذہنی مریض ہوتے جا رہے ہیں اور کہا کرپٹ مافیا نے ریلویز کو برباد کر رکھا ہے ناصر حنیف ڈی این تھری اور اس کے چار پیارے ذیشان پی ڈبلیو ائی میلسی عثمان ائی او ڈبلیو حاصل پور سبطین رضا پی ڈبلیو ائی ڈیرہ نواب محمد اظہر W10 ڈبلیو بہاول نگر نے کرپشن کی انتہا کر رکھی ہے ناصر حنیف 10 سال سے ملتان میں ڈیوٹی کر رہا ہے اس کے پیارے اس کے زیر سایہ کام کر رہے ہیں زمینوں پر ناجائز قبضہ درخت کاٹ کر بیچے جا رہے ہیں نفریوں پر بندے چھوڑے ہوئے ہیں چار کنال کی کوٹھی نمبر 202B بہاول نگر اسٹیشن پرائیویٹ ادمی کے قبضے میں ہے درخت کاٹ کر بیچے گئے ایف ائی ار ہوئی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا کرپٹ مافیا ٹرانسفر کر کے سخت سزا دی جائے اور کہاں ریلوے لوکل کالونی اور دیگر کالونیوں میں لوڈ شیڈنگ چھ سے اٹھ گھنٹے اور بے تحاشہ بلوں میں کمی کی جائے عبدالحمید اور ظفر اقبال تہیم نے کہا عرصہ دراز سے گریجویٹی ٹی اے جی پی ایف شادی گرانٹ بہبود فنڈ اور ادویات کے بل کی ادائیگی نہیں ہو رہی ملازم دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں اور کہاں بند ٹرینیں فوری چلائی جائیں ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جائے نچکاری کے عمل کو روکا جائے اور کرپٹ ڈی ای این کو فوری ٹرانسفر کیا جائے جب تک ان کے خلاف قانونی کاروائی اور ٹرانسفر نہیں کیا جاتا احتجاج کا عمل جاری رہے گا محمد رمضان عرف جانی اور رئیس احمد نے کہا ریلوے کالونیوں میں کوارٹروں کی مرمت کرائی جائے لوکو کالونی میں ملازم بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اس کے باوجود بجلی کاٹ دی جاتی ہے بہت بڑا ظلم ہے شدید گرمی میں فیملی بہت پریشان بچے اور تعلیم سے محروم رہتے ہیں ریلوے ہسپتال میں ادویات مہیا کی جائیں اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور کہا ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں کرپٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے ریلوے میں ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے اور نکالے گئے ملازمین بحال کیے جائیں عارضی ملازمین اور گیٹ کپڑوں کی تنخواہوں کا فوری بندوبست کیا جائے اور 25 ہزار سے 32 ہزار کی تنخواہ کا فوری ایریا دیا جائے خالی اسامیوں پر پروموشن کی جائے اور پے وے مستریوں کی سلیکشن کی جائے احتجاجی ریلی میں شیخ عبدالحفیظ حاجی احمد عبدالسلام انعام الحق کریم بشک جمیل صدیقی محمد ہاشم چوہدری محمد رمضان رانا دلشاد بابر مسیح محمد اکرم نظیر عوان عبدالرحمن عبدالغفار جسکانی امتیاز احمد عبدالغفور رئیس احمد رانا دلشاد خادم حنیف شیخ اعظم شیخ رحمت سید ابرار و دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1278
Total Hits : 805785
Who's Online : 5






















