ملتان: جمیعت علماء پاکستان نورانی ضلع ملتان کا اہم اجلاس ضلعی صدر قاری محمد طارق ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نورانی اور جے یو پی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فضل حسیب اکبر نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر دنیا کے مسلمانوں نے اس کے خلاف اواز بلند نہ کی تو اگلی بار کسی اور مسلم ممالک کی ہو سکتی ہے اجلاس میں جے یو پی کی رکنیت سازی کے لیے ضلع ملتان میں خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام الناس کو جے یو پی کے مقا صد اور نظریات سے اگاہ کیا جاسکے شرکائے اجلاس نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اس مہنگائی میں ہر چیز جو عوام کے استعمال کی ہے وہ غریب کی پہنچ سے بہت دور ہو گئی ہے اور غریب کی زندگی اس مہنگائی نے اجدن بنا دی ہے اجلاس میں مو لا نا صادق سیرانی،عبدالمجیدبا روی، محمد توفیق حامدی،محمد اشفاق سعیدی، محمد نعمان رضا، پیر محمد عبدالمجیدباروی،محمد جاوید قاری،فیاض اصغر معصومی، جاوید علی چشتی، مفتی عمران سعیدی،فیاض احمد رضوی،محمد اسلم چشتی، شرکت کی۔