یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کا اجلاس ، صدارت اقبال حسین بخاری نے کی
ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کا اجلاس زیر صدارت صدر یونین اقبال حسین بخاری کے منعقد ہواجس میں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے ایم ڈی زین مرتضیٰ شاہ کے جوڈیشل ہونے پر اور متاثرین گلبرگ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سید اقبال بخاری، چیرمین رانا غلام مرتضیٰ نے کہا کہ اس بات پر زور دیا کہ تمام متاثرین آپس میں جڑے رہیں اور متحد رہیں متعلقہ ادارے بہترین کام کررہے ہیں ہمیں ان سے ہی انصاف کی توقع ہے متاثرین گلبرگ ملتان کی دادرسی کیلئے یہ ضروری ہے کہ گلبرگ کالونی ملتان کے مالک و چیف ایگزیکٹو اصغر علی گورمانی کے فی الفور ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور انٹرپول کے ذریعے واپس پاکستان لایا جائے۔ کیونکہ یہ گلبرگ فراڈ کے ساتھ ساتھ کئی متاثرین گلبرگ کے گھرانوں کا قاتل بھی ہے۔ جمع پونجی لٹ جانے اور فراڈ سامنے آنے کی وجہ سے کئی متاثرین گلبرگ ذہنی تناؤ کی کیفیت میں دل برداشتہ ہو کر وفات بھی پا گئے ہیں اور کئی اب بھی ذہنی دباؤ کی وجہ سے بیمار و بستر مرگ پر ہیں۔ہمارا چیرمین نیب و ڈی جی نیب سے پرزور مطالبہ ہے کہ گرفتار ملزمان کو سخت سزائیں دلوائیں اور باقی گلبرگ ایگزیکٹو کے دیگر پراپرٹی ڈیلرز فرنٹ مین اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کریں۔اجلاس میں مظہر اقبال، چوہدری خالد ریاض، ذیشان حیدر، محمد ذوہیب، محمد ذوالمکارم، محمد عباس، علی رضا، محمد شریف بگٹی و دیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1250
Total Hits : 805757
Who's Online : 6






















