میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان 78ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 9ویں سالانہ پاکستان زندہ باد ریلی
ملتان(صفدربخاری سے) میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کا جنرل اجلاس اتحاد کی مجلس عاملہ کے چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر کے زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے کہا کہ ہم کائنات کے سب سے بڑے محسن انسانیت خاتم النبین حضرت محمد مصطفےٰﷺ کا میلاد منانے والے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے رحمتہ للعالمینﷺ بنا کر بھیجا ہم اس پر جتنا فخر کریں اور اللہ رب کریم کا شکر ادا کریں کم ہے آج بھی نبی رحمتﷺ کا میلاد اقوام عالم کے لئے امن، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام ہے جسکو ہم میلاد منانے والے عام کر رہے ہیں، سینئر نائب صدر علامہ حامدالرحمن سلطانی نے کہا کہ میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میلاد منانے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے یہ گلدستہ اسلام اور پاکستان سے محبت کی خوشبو بکھیر رہا ہے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان مملکت پاکستان سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح یوم آزادی کے موقع پر نویں سالانہ گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک ملتان تک عظیم و الشان پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کرے گا اور میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میں شامل 36 جماعتیں حسب روایت یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک 38 میلاد ریلیوں اور جلوس ہائے میلاد کا اہتمام کریں گیں اور یکم سے 30 ربیع الاول تک معمول کے ساتھ جلسوں و محافل میلادالنبیﷺ، محفل سماع اور سجاوٹ کا اہتمام کریں گیں تیاریاں شروع ہو چکی ہیں ہماری ہر جماعت اپنے اپنے طور پر بھرپور تیاری کر رہی ہے تاکہ پاکستان کا 78واں جشن آزادی اور جشن آمد رسولﷺ شایان شان طریقہ سے منایا جائے اجلاس سے اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم قریشی عطاری،ملک عامر علی وینس، ملک محمد زاہد، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، صاحبزادہ محمد ریاض نظامی، شیخ محمد طیب، ملک محبوب بشیر میتلا، سردار نوید حسین جراح، قاری محمد طاہر فیضی، مولانا محمد رضا قادری، مولانا غلام سرور، ڈاکٹر محمد فیاض، انجینئر جواد بلال قریشی، شیخ محمد عمران، محمد انصر لابر، علامہ حبیب اللہ چشتی اور حافظ غلام دستگیر نورانی نے بھی خطاب کیا جبکہ صاحبزادہ محمد عمران قریشی، محمد وسیم قادری، حافظ سیف اللہ چشتی، محمد سلیم عطاری، مشہود بلال قریشی، رانا محمد تسلیم، محمد عمر یونس، محمد مزمل فیصل ، محی الدین، زرجان ظفر، ملک امیر بخش جوئیہ، حافظ عمان اللہ، محمد طارق محمود اور رحمٰن سیفی شریک تھے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1253
Total Hits : 805760
Who's Online : 6






















