پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے زرداری کی 70 ویں سالگرہ پر محنت کشوں کو خراج تحسین
ملتان : پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ملک عاشق بھٹہ صدر جنوبی پنجاب پیپلز لیبر بیورو ، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سلیم راجہ، سٹی صدر سلیم ڈیہر،قمر قریشی سنیئر نائب صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب،ممتاز نعیم اور دیگر پارٹی رہنماوں ، کارکنان، لیبر تنظیموں کے عہدیداران، ٹریڈ یونین رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے دعائیں کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ آصف علی زرداری نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پاکستان کی سیاست کے وہ عظیم ستون ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ ان کی قیادت میں ملک کو 1973 کے آئین کی اصل روح کے مطابق پارلیمانی نظام دیا گیا، این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا، اور بلوچستان سمیت تمام اکائیوں کو خود مختاری دی گئی۔ آج ہم ان کی 70 ویں سالگرہ مناتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کے مشن کو لے کر آگے بڑھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، اور محنت کش طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ آصف علی زرداری نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو آواز دی۔ ہم لیبر ونگ کے کارکنان اپنے صدر کی قیادت میں پارٹی کا پیغام ہر فیکٹری، ہر ادارے اور ہر مزدور تک پہنچائیں گے۔ملک عاشق بھٹہ ،سلیم راجہ اور سلیم ڈیہر نے خطاب کرتے کہا کہ آصف زرداری کی قیادت میں پارٹی نے مشکل ترین حالات میں بھی جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر بیورو پارٹی کا ہراول دستہ ہے اور آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کامیابی دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا ، آ خر میں خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ صدر مملکت آ صف علی زرداری کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور وہ اسی طرح ملک و قوم کی خدمت کرتے رہیں۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1283
Total Hits : 805790
Who's Online : 7






















