ملتان(صفدربخاری سے) انر ویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئر مین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے ہر فرد کو اس میں حصہ ڈالنا ہوگا تب ہی ہم پاکستان کو سر سبز و شاداب بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن او سی ٹی اور آفس میں پودے دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز سعدیہ کرمانی نے کہا کہ ہمیں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر شجر کاری کرنا ہوگی ہمارے تمام کلبز شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں گے اور گھر گھر مہم بھی چلائیں گے اور پورے بھی دیں گے اس موقع پر شاداب سکول کی پرنسپل مسز مہناز راؤف اور سی ٹی او سردار موارین خان نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 کا یہ اقدام قابلِ تعریف ہے جس طریقے سے یہ لوگ شجر کاری کی مہم چلا رہے ہیں اور پودے دے رہے ہیں اور شجر کاری کا شعور اجاگر کر رہے ہیں اگر اسی طرح تمام این جی اوز تمام کلب شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں تو ہم پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انہوں نے اپنے اپنے دفتر کے لان میں پودے بھی لگائے اور انرویل کی چیئرمین مسز جینا اعجاز اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی کا پودے دینے پر شکریہ بھی ادا کیا انرویل کی جانب سے دونوں اداروں کو 50، 50 پودے دیے گئے اس موقع پر انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی آئی ایس او ارم اقبال بھی ہمراہ تھی۔