پشاور: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 9 کارندے گرفتار، بھاری کرنسی برآمد
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد حمزہ خان، محمد یاسین، امداد اللہ، دانش جمیل، موصم، محمد ابرار، ذاکر علی، محمد علی اور حق نواز شامل ہیں، جنہیں پشاور، نوشہرہ، مردان اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 34 لاکھ 60 ہزار روپے کی ملکی کرنسی جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 9300 سعودی ریال، 500 اماراتی درہم، 1250 قطری ریال اور 750 افغانی برآمد کیے گئے۔ مزید برآں، ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، لین دین کا ریکارڈ اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس کے کرنسی کا کاروبار کر رہے تھے اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی طریقہ کار میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جا سکے۔





































Visit Today : 495
Visit Yesterday : 513
This Month : 14718
This Year : 62554
Total Visit : 167542
Hits Today : 5288
Total Hits : 861653
Who's Online : 6





















