ملتان (صفدربخاری سے) پیپلز لیبر بیورو ضلع ملتان، جنوبی پنجاب اور ریلوے انقلابی یونین کے زیراہتمام صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی، جہاں کیک کاٹا گیا اور صدر زرداری کی صحت و درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کی صدارت پیپلز لیبر بیورو ملتان کے صدر سید مبشر حسین شاہ نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ایم سلیم راجہ، صدر پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب ملک محمد عاشق بھٹہ، نائب صدر علماءمشائخ ونگ جنوبی پنجاب مرزا نذیر بیگ اور محمد امجد بٹ تھے۔ تقریب کے سہولت کار کے فرائض پیپلز لیبر بیورو ملتان کے جنرل سیکرٹری محمد حسین نے انجام دیے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم سلیم راجہ، سید مبشر حسین شاہ، مرزا نذیر بیگ، محمد عاشق بھٹہ، محمد حسین کھوکھر، میاں منظور قادری ایڈووکیٹ، ملک اللہ بخش بھٹہ سمیت دیگر مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیوں، جمہوریت کی بحالی اور ملکی استحکام کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی،مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور پاکستان کے تحفظ کے لیے قربانیاں دیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھی مشکل وقت میں “پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے اور ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن رکھا۔تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں، ان کی کامیاب داخلہ و خارجہ پالیسیوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے تحفظ، جمہوریت کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ آ نے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور ان شاءاللہ بلاول بھٹو زرداری آ ئند ہ وزیر اعظم ہوں گے ،تقریب میں ندیم انصاری، رانا افضل، حاجی مقصود، ناصر پلمبر، گلفام انتھونی، عمران چوہان اور حیدر خان سمیت متعدد کارکنان اور رہنماو ¿ں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور آصف علی زرداری و بلاول بھٹو زرداری کی صحت و عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔