صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ پر پارٹی کی تقریب، جمہوری جدوجہد کو خراجِ تحسین
ملتان: صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پران کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کی ان کی شخصیت اور ان کی سیاست کا اس طرح ادراک کیا جائے جس طرح حقیقت میں ہے کہ مرد حر آصف علی زرداری جمہوریت کی بالادستی اور مفاہمت کی سیاست کے سرتاج ہیں۔ آصف علی زرداری ایک ایسی بلند قامت شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے جمہوری استحکام، صوبائی خودمختاری اور قومی مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی 2024 میں ایوان صدر میں واپسی صرف ایک سیاسی تقرری نہیں تھی بلکہ اس عزم کی تجدید ہے جو وہ ہمیشہ جمہوریت، آئین اور وفاقی نظام کے لیے رکھتے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والی صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، ملک نسیم لابر، خالد حنیف لودھی، راو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، ارشد اقبال بھٹہ، خواجہ عمران، چوہدری یاسین، میاں منظور قادری، ساجد بلوچ، میر احمد کامران مگسی، مرزا نذیر بیگ، اکرم انصاری، راضیہ رفیق، خلیل راں، اللہ بخش بھٹہ، نواز سوترک ، ظل ہما ایڈووکیٹ ، قاضی منور حسین، ملک افتخار علی، عرفان انصاری، ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر، شبیر قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کیا اس موقع پر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت یابی و درازی عمر کیلئے دعا بھی مانگی گئی اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاھین نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے پہلے دورِ صدارت میں ہی پاکستان نے اپنی تاریخ کا پہلا پُرامن جمہوری انتقالِ اقتدار دیکھا، جب ایک منتخب حکومت نے اپنی مدت مکمل کر کے اگلی منتخب حکومت کو اقتدار سونپا جو صرف جمہوریت پر یقین اور آئینی عملداری کی بدولت ممکن ہوا۔ آج 2025 میں جب وہ دوبارہ ایوانِ صدر میں موجود ہیں تو ان کا وژن وہی ہے۔ وفاق کو مضبوط کرنا، صوبوں کو بااختیار بنانا، غریب اور محروم طبقات کی فلاح اور آئینی نظام کا استحکام۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں بھی سیاسی قوتوں کو مکالمے کی دعوت دی ہے، تاکہ ملک کو محاذ آرائی سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ان کی مسکراہٹ جو ہر کٹھن وقت میں برقرار رہتی ہے! صرف ذاتی مزاج کی عکاس نہیں بلکہ سیاسی بصیرت، برداشت اور یقین کی علامت ہے۔ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جو اقتدار کو ذاتی اختیار کے لیے نہیں، بلکہ آئینی اداروں، پارلیمان اور عوام کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔آج جب ہم 26 جولائی کو صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ مناتے ہیں تو ہم صرف ایک سیاستدان کو نہیں بلکہ ایک دوراندیش رہنما کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو وفاقی ہم آہنگی، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے استعارے بن چکے ہیں۔سالگرہ مبارک ہو، جنابِ صدر! آپ کا وژن پاکستان کو آئینی، بااختیار اور خوشحال بنانے کی راہ پر قائم رکھے۔ سالگرہ کی اس تقریب میں اشفاق بلا، اشفاق قریشی، ملک ظفر اعوان، رانا عمیر، اعجاز بھٹی، ظفر اقبال تھہیم، عبدالحمید، انعام الحق، محمد رمضان، قاضی کامران حیدر، فرحان حیدر، خواجہ ارشد، رحمت علی، طاہر عباس سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1277
Total Hits : 805784
Who's Online : 5






















